سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب، نے صوبائی زکوٰۃ کونسل کی کمیٹی برائے عاملین زکوٰۃ کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت محترم زاہد اکرام صاحب، چیئرپرسن صاف پانی اتھارٹی پنجاب، نے کی۔اجلاس میں فیلڈ زکوٰۃ کلرکس کے خلاف درج ایف آئی آرز کے معاملات پر نظرِ ثانی کی گئی۔اور فیلڈ زکوٰۃ کلرکس کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا،سادات فیملی سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسٹاف کلرکس کے متعلق علماءاکرام اگلے اجلاس میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گئے،اس موقع پر محمد نواز چوہان ایم پی اے، علامہ محمد بدرالدین، علامہ زبیر احمد ظہیر صاحب، زکوٰۃ ایڈمنسٹریٹر اسلم رامے و دیگر محکمہ زکوٰۃ کے افسران نے شرکت کی۔





