شاہپور (آئن لائن خبر پاکستان)پنجاب بار کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے شاہ پور بار میں 95 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، نتائج کے مطابق مطابق سرگودہا سیٹ کیلئے خرم اقبال بسراء نے 71 ووٹ،چوہدری ارشد ہنجرا نے 65،عنصر بلوچ 18، میاں عبدالقدیر جالپ 14 ووٹ، سجاد حیدر گوندل 12 ووٹ، راؤ غفار خان 3، مظہر للہ 2 ووٹ حاصل کئے ۔
خوشاب سیٹ کیلئے ریاض راجڑ 64 ووٹ، مبشر ماہل 29، میانوالی سیٹ کیلئے ملک شاہد اعوان 44 ووٹ ملک صبح صادق اعوان 29 ووٹ، جواد مظہر دھون 19 ووٹ حاصل کئے بھکر سیٹ کیلئے رفیق نیازی 32 ووٹ، مظہر جوئیہ 28 ووٹ، اختر شیرازی 25 ووٹ، محمود نواز بلوچ 3 ووٹ حاصل کر سکے ۔
پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی ، اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ، نتائج کے بعد تمام وکلاء نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اوروکلاء کے حقوق کیلئے مل کر چلنے کا عہد کیا ۔





