شاہپور (خبر پاکستان آئن لائن)گورنمنٹ ہائی اسکول شاہپور صدر میں مسنگ فیسلٹیز فنڈز کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب سردار عاصم شیر میکن نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ قدم تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اہم اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں مسنگ فیسلٹیز کی فراہمی کے لیے 40 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے اس منصوبے پر باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کو بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر ہمکنار کرنا ہے۔

 ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری محمد یار تُلہ انہوں نے زور دیا کہ جدید اور مکمل سہولیات طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گی۔اس منصوبے کے تحت پنجاب کےاسکولوں میں نئے کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے، چاردیواری مکمل کی جائے گی، سائنس و کمپیوٹر لیبز، لائبریریز، لیفٹ، ٹوائلٹس، بجلی اور صاف پانی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے سیکڑوں اسکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول پیدا ہوگا اور بچوں کو وہ سہولیات میسر آئیں گی جو ایک معیاری ادارے کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔

تقریب کےدیگر  شرکاء نے وزیر اعلی پنجاب کےاس حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہزاروں طلبہ کے لیے نئی امید بنے گا اور صوبے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اوپر تک سکرول کریں۔