جوہرآباد(خبرپاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس میں بی ایس مصنوعی ذہانت پروگرام کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں NCEAC کا زیرو وزٹ کیا گیا۔ اس وزٹ کے لیے آج یو ای ٹی لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر علی حماد نے کیمپس کا دورہ کیا۔

یونیورسٹی  طلباء کے لیے پروفیسر ڈاکٹر علی حماد  کا یہ وزٹ نئے بی ایس آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام کے اجرا کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دورانِ وزٹ NCEAC کے نمائندے نے کمپیوٹر لیبز، انفراسٹرکچر، فیکلٹی کی تیاری، تعلیمی سہولیات اور تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر عمران عباس کاظمی اور ان کی ٹیم نے جامع تیاریوں کو پیش کیا اور نمائندے کو تمام تعلیمی و تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ وزٹ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے نہایت حوصلہ افزا قدم ہے، جس سے طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

دستبرداری: دستیاب رپورٹس کے مطابق یہ مواد مکمل طور پر تعلیمی، معلوماتی، آگاہی اور صحافتی مقاصد کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔

اوپر تک سکرول کریں۔