(خبرپاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے اس مرتبہ آئی پی ایل نہ کھیلنے اور پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاف ڈوپلیسی کے مطابق وہ ایک نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں اور پی ایس ایل میں کھیلنا ان کے کیریئر میں نئی توانائی لائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع انہیں نہ صرف نیا تجربہ فراہم کرے گا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ ہوگا اور وہ شائقین کرکٹ کے سامنے بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ایس ایل میں ان کی آمد کو شائقین کرکٹ خاص دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نےیہ پیغام اپنے Xاکاونٹ پر شیئر کیا ہے





