سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے امیروں کیخلاف گھیراتنگ کرنےکا فیصلہ

سوشل میڈیا پاکستان ایف بی آر نے نان فائلرزا نفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جس کےبعد اکتوبر سے بڑے کارروائیاں شروع ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے پیسے کی نمائش کرنے والے نان فائلرز انفلوئنسرز کی تفصیلات پاکستان نادرا سے حاصل کی گئی ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس، اخراجات، بیرون ملک سفر، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات ایف بی آر کے پاس موجود ہیں۔

ایف بی آر مانیٹرنگ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سٹارز کا ڈیٹا چیک کرے گا، نان فائلرز جو مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرتے ہیں وہ ایف بی آر کی گرفت میں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شوبز اور سوشل میڈیا سے جڑے بااثر افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ قومی خزانے میں ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.

اوپر تک سکرول کریں۔