اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) ٹویوٹا پاکستان نے اپنی مشہور ایس یو وی فارچیونر کے مخصوص ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس سے خریداروں کو لاکھوں روپے کا ریلیف ملے گا۔

کمپنی کے مطابق فارچیونر G کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی، جو کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے رہ گئی ہے۔اسی طرح فارچیونر V کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی جبکہ نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : نادرا شناختی کارڈ اب 10 منٹ میں بنا سکتا ہے: سینیٹر طلال چوہدری

 

مجموعی طور پر دونوں ویریئنٹس میں تقریباً 25 لاکھ روپے کی کمی سامنے آئی ہے، جسے صارفین کے لیے ایک بڑی رعایت قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ کمی صرف مخصوص ماڈلز کے لیے عارضی ہے اور رعایت محدود عرصے یا اسٹاک ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔

اوپر تک سکرول کریں۔