اسلام آباد(آن لائن ویب ڈیسک) پاکستان آٹو شو 2025 میں ایم جی موٹرز نے اپنے نئے پک اپ ٹرک ایم جی U9 کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ کمپنی نے اس کی باضابطہ قیمت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئی قیمت پہلے سے کافی کم رکھی گئی ہے۔
ابتدائی پری بُکنگ 80 لاکھ روپے میں شروع کی گئی تھی، لیکن کمپنی نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایم جی U9 پاکستان میں کمپنی کا پہلا پک اپ ماڈل ہے جو ڈیزل انجن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
نیا ماڈل 2.5 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن کے ساتھ آتا ہے اور اسے جدید خصوصیات کی طویل فہرست مزید قابل توجہ بناتی ہے۔ پک اپ میں 4×4 ڈرائیو ٹرین، ڈفرینشل لاکس، 3,500 کلوگرام ٹوئنگ کیپیسٹی، 20 انچ الائے رم، سات ایئر بیگز اور L2-ADAS سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔
انٹیریئر میں 12.3 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین، آرام دہ کیبن اور پریمیم فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو اسے مقامی مارکیٹ میں موجود مسابقتی ماڈلز کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں رکھتے ہیں۔
ایم جی موٹرز کے مطابق ایکس فیکٹری قیمت2 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار روپےمقرر کی گئی ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمت اسے پاکستان کی پک اپ مارکیٹ میں مضبوط مقام دلانے میں مدد دے گی۔





