نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو سیٹلائٹ ذرائع کے ذریعے بھارتی فوجی سرگرمیوں، جہازوں، طیاروں اور زمینی یونٹس سے متعلق مکمل معلومات حاصل تھیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اس صورتحال نے آپریشن کے دوران بھارتی افواج کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کروایا، کیونکہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میدانِ جنگ میں ہونے والی نقل و حرکت کا بروقت علم ہو رہا تھا۔

 

جنرل اُپندر دویدی نے مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حالات حساس ہیں، تاہم بھارتی فورسز کے مطابق صورتحال تاحال قابو میں ہے اور سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔

 

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان خطے میں بدلتے ہوئے عسکری توازن اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے، جس میں جدید سیٹلائٹ نگرانی اور انٹیلی جنس نظام اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

بیان میں یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ مستقبل میں بھارت کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی اور آپریشنل سیکیورٹی پر مزید توجہ دینا ہوگی، خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں دشمن ملک کو پیشگی معلومات حاصل ہو سکتی ہوں۔

اوپر تک سکرول کریں۔