لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے لیے حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 27 مارچ 2026 سے ہوگا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پہلے روز عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کے پرچے لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے تحریری امتحانات 16 اپریل تک جاری رہیں گے، جبکہ آخری روز پنجابی اور تاریخِ اسلام کے پیپر منعقد ہوں گے۔

اس کے بعد نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔ پہلے دن طلبہ اکنامکس، جغرافیہ، وُڈ ورک اور الیکٹریکل وائرنگ کے پرچے دیں گے۔ نویں جماعت کے امتحانات 8 مئی کو لازمی اسلامیات کے پرچے کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔

پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول اعلامیے کے مطابق تحریری امتحانات مکمل ہونے کے فوراً بعد عملی امتحانات (پریکٹیکلز) کا آغاز 12 مئی سے ہوگا، جو مرحلہ وار 22 مئی تک جاری رہیں گے۔

طلبہ کے لیے ہدایات تمام تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ تاریخوں کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں اور امتحانی مراکز میں بروقت پہنچنا یقینی بنائیں۔ رول نمبر سلپس اور دیگر ضروری معلومات متعلقہ بورڈز کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنا مطالعہ ترتیب دیں، اہم مضامین پر خصوصی توجہ دیں اور پریکٹیکل امتحانات کے لیے بھی بروقت تیاری کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔