شرم الشیخ(خبر پاکستان آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنی Favorite شخصیت قرار دے دیا ۔ مصر میں Gaza Peace سربراہ اکانفرنس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
اس کانفرنس پر صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ معاہدہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، معاہدے کے لیے سب کا شکر یہ ادا اورمبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ معاہدہ بڑی فتح ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے Gaza Peace معاہدہ پایہ تکمیل نہ پہنچا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں Gaza Peaceاجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدرنے وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور اپنے Favoriteپاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا ئےگا۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ دنیا کی سپرپاور شخصیت کی طرف سے Gaza Peace فورم پر فیلڈ مارشل کے لیے کہے گئے یہ بے مثال الفاظ پاکستان کے لیے عظیم اعزاز سے کم نہیں۔