ایٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2026 پیش کر دی ہے، جس میں بہتر ڈیزائن، مضبوط انجن اور پائیدار کارکردگی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نئے ماڈل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے جو بہتر ایندھن بچت اور قابل اعتماد رائیڈنگ فراہم کرتا ہے۔ موٹر سائیکل 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جبکہ کک اسٹارٹ سسٹم اسے آسانی سے اسٹارٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سی ڈی 70 ماڈل 2026 میں 8.5 لیٹر پٹرول ٹینک دیا گیا ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو بھی شامل ہے، جو لمبے سفر کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل تین رنگوں ریڈ، بلیک اور بلیو میں دستیاب ہے۔
سسپنشن اور ساخت میں بھی بہتری کی گئی ہے۔ ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون فریم، اور مضبوط ٹائر بہتر گرِپ اور اسٹیبلٹی فراہم کرتے ہیں۔ فرنٹ ٹائر 2.25 – 17 جبکہ بیک ٹائر 2.50 – 17 سائز میں دیے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: https://www.atlashonda.com.pk/product/cd-70-red/
ماہرین کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کو کم خرچ، طویل مدتی استعمال اور ریسسیل ویلیو کے باعث عام صارفین اور موٹر سائیکل شوقین افراد کے لیے ایک پُرکشش آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ موٹر سائیکل اپنے ڈیزائن، فیول ایوریج اور مضبوط کارکردگی کے باعث اب بھی پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بائیکس میں شمار ہوتی ہے۔





