دبئی (خبر پاکستان ویب ڈیسک)دبئی نے عالمی سطح پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نئی جہت دینے کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل جدید آٹو مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد 2033 تک دبئی کی آٹو ٹریڈنگ ویلیو کو دگنا کرنا ہے، جس سے خطے میں گاڑیوں کی تجارت کو مضبوط معاشی بنیاد ملے گی۔

نئی آٹو مارکیٹ میں سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی خرید و فروخت کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ 1,500 سے زیادہ شورومز اور عالمی معیار کی سہولیات اسے مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ بناتی ہیں۔

اس منصوبے کا اہم حصہ جبل علی بندرگاہ کے ذریعے گاڑیوں کی عالمی تجارت کو تیز، مؤثر اور مزید مربوط بنانا ہے۔ دبئی کی یہ آٹو مارکیٹ مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر خطے میں آٹو ٹریڈنگ کا نیا مرکز بننے جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق نئی مارکیٹ کی بدولت مستقبل میں دبئی بین الاقوامی گاڑیوں کی تجارت، برآمدات اور نیلامی کے لیے ایک ہب کے طور پر اُبھرے گا، جس سے خطے کی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اوپر تک سکرول کریں۔