خوشاب ( مرتضیٰ ملک )تھانہ سٹی خوشاب پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے محلہ عبداللہ شاہ شیرازی میں پیش آنے والے محمد محمود جویا قتل کیس کو چند ہی گھنٹوں میں حل کر لیا۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی، مگر پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ تحقیق کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔
ایس ایچ او غازی ملک شفقت اعوان کی قیادت میں ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کی اور شواہد کی بنیاد پر یہ ثابت کیا کہ قتل ڈکیتی نہیں بلکہ جائیداد کے تنازع کا نتیجہ تھا۔
مرکزی قاتل سجاول
پولیس کے مطابق سجاول نے خود کو زخمی کرکے واقعے کو واردات کا رخ دینے کی کوشش کی۔
سازشی ملزم تنظیم عباس
مقتول کا سالہ، جس پر قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔
پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرکے FIR نمبر 1215/25 درج کر لی ہے، جبکہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
علاقے کے عوام نے ایس ایچ او غازی ملک شفقت اعوان اور ان کی ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا ہے، اور اسے انصاف کی بروقت فراہمی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔





