ترکی اور قطر کے ثالثی کردار سے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے بعد باہمی طور پرایک اعلامیہ نشرکیا گیا جس میں بتایا گیا کہ افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر کے نمائندگان نےرواں ماہ  25اکتوبر سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد اس جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا جو 18اکتوبر اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کے ثالثی کردار میں پاکستان  اور افغانستان کے درمیان طے پائی تھی۔اور مزیدنشر شدہ اعلامیہ  کے مطابق تمام فریقن نے جنگ بندی ہونے پر رضا مندی کا اظہار کیا اوراس کو اسی طر ح برقرار رکھنے پر مزید زور دیا گیا اور فیصلہ کن مرحلہ استنبول میں 6 نومبر 2025ء کو اعلیٰ سطح کے منعقد اجلاس میں ہوگا۔

اوپر تک سکرول کریں۔