میانوالی (خبر پاکستان ویب ڈیسک )میانوالی PP-87 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں موسیٰ خیل میں ایک شاندار اور تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس جلسے کا اہتمام چئیرمین حسیب خان موسی خیل، ظہور خان خلاص خیل، زبیر خان بائی اور یوسف خان بائی کی جانب سے کیا گیا۔
جلسے میں عوام نے واضح طور پر PP-87 کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی کی حمایت کا اعلان کیا اور بھرپور نعرے بازی کے ذریعے اپنا فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا۔
تقریب سے فرزندِ موسیٰ خیل اور اور اہم سیاسی رہنما سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں موسٰی خیل کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ کے اعتماد کا قرض ان شاء اللہ خدمت کی صورت میں لوٹایا جائے گا۔
اوراس کے ساتھ دیگرمعزز پارلیمنٹرینز نے خطاب کیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا اور آج اس جلسے نے ثابت کر دیا کہ عوام PP-87 ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کے امیدواروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی صوبائی زکوۃ کونسل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
جلسے میں ن لیگ کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جس نے جلسہ گاہ کو ایک بڑے عوامی اجتماع کا منظر بنا دیا۔





