خوشاب(خبر پاکستان) میانوالی کے صوبائی حلقہ پی پی 87میانوالی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتیجے میں علی حیدر نور خان کی کامیابی پر سابق صوبائی وزیر پنجاب ایم پی اےملک محمد آصف بھا اعوان نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے باشعوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط اور فعال قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سوزوکی فرونکس کی پاکستان میں پہلی XUV کے طور پر PAPs میں شاندار پیشکش

ملک آصف بھا اعوان نے اپنے مبارکباددی پیغام میں کہا کہ وہ میانوالی کے زندہ دل عوام کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور علی حیدر نور خان کو واضح مینڈیٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی اعتماد ایک بڑی ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اپنے حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 87 میانوالی کے عوام خدمت کے حقدار ہیں اور یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ لوگ مثبت سیاست، شفاف کردار اور عملی خدمت کی توقع کرتے ہیں۔ ملک آصف بھا اعوان نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ علی حیدر نور خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور حلقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اوپر تک سکرول کریں۔