شاہپور (خبرپاکستان )ٹھٹھہ ہیراں داخلی مڈھ کی آہیر برادری نے پارلیمانی سیکرٹریلائیوسٹاک  سردارمحمد  عاصم شیر میکن  کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ممتاز سیاسی رہنما رانا کریم داد جھمٹ اور لیاقت کلو نے خصوصی کوشش کی ۔ تقریب میں رانا مولا داد جھمٹ ۔ حاجی محمد حبیب آہیر،  محمد ایوب آہیر، ظفرحیات آہیر ، عمران آہیر، عرفان آہیر ، غلام مرتضیٰ آہیر، رمضان عرف رضی کنڈان  اور دیگر آہیربرادری و ملحقہ دیہات و ڈیرہ جات کے افراد نے شرکت کی ، اور سردارمحمد  عاصم شیر میکن کی حمایت کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ سردار محمد عاصم شیر میکن   نے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کرائے اور حلقہ کی پسماندگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ہر وقت حلقہ کے عوام کے مسائل کیلئے کوشاں رہتے ہیں ، جب سردار عاصم شیر میکن ٹھٹھہ ہیراں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

اوپر تک سکرول کریں۔