Privacy Policy

Disclaimer

محسن نقوی آئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس سے ٹیم اپنی ایک جگہ کھڑی ہو سکے: محمد حفیظ

انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ تقریبا ایک سال  سے زاہد عرصہ میں جب سے محسن نقوی  بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ کی پوزیشن بہتر ہوئی ہو، اگر آپ کو ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ دار ی بھی آپ کو قبول کرنی ہے ، جو فیصلہ کرنے  ہیں.

 لیکن پچھلے تین سالوں سے جو پاکستان کی کرکٹ ہے وہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے ، جب بھی ہم بڑی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ مس میچ ہو رہاہے ، کوئی اپنی بی یا سی ٹیم بھیج دے تو ہم ان سے بھی ہار جاتے ہیں، اس پر تحقیقات بھی ہونی چاہیے اور بہتر انداز میں منصوبہ سازی بھی ہونی چاہیے ۔

Scroll to Top