خبرپاکستان (ویب ڈیسک)اگر آپ سال 2026 میں نیا اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ پر نظر رکھنے والی تجزیاتی کمپنی کی تازہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں واضح اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی ریم اور میموری چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025 کے آغاز کے مقابلے میں دسمبر تک ریم کی قیمتیں 8 سے 25 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ ماہرین کا اندازہ ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی میں یہ اضافہ 40 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

 

 

 

میموری چپس کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی پیداوار محدود کر سکتی ہیں، جس سے مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی دستیابی کم اور قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اس صورتحال سے چھوٹی موبائل کمپنیاں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی، جبکہ ایپل اور دیگر بڑی عالمی برانڈز پر اس کا اثر نسبتاً کم ہوگا۔ پہلے ہی مارکیٹ میں کچھ فونز کے فیچرز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جن میں کیمرا ماڈیولز، ڈسپلے کوالٹی، آڈیو پرزہ جات اور میموری کی گنجائش شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں اوسطاً 7 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ اگرچہ مہنگے یا فلیگ شپ فونز استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اثر کم ہوگا، تاہم عام اور درمیانے درجے کے فون خریدنے والوں کے لیے نیا اسمارٹ فون لینا زیادہ مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

اوپر تک سکرول کریں۔