خوشاب کی سرزمین پر خدمت، شفافیت اور امن کا نیا باب

 

دنیا میں کچھ لوگ وردی اس لیے پہنتے ہیں کہ یہ ان کی نوکری ہے، اور کچھ لوگ اس لیے کہ یہ ان کا عہدِ خدمت ہے۔ ایس ایس پی سعید اللہ خان انہی لوگوں میں سے ہیں جن کے لیے پولیس وردی ایک ذمہ داری نہیں، بلکہ ایمان کا درجہ رکھتی ہے۔

خوشاب میں تعیناتی کے بعد انہوں نے یہ ثابت کیا کہ قیادت کے معنی صرف احکامات دینا نہیں، بلکہ مثال بننا ہیں۔ ان کی نرم گفتاری، پُرعزم فیصلے، اور انصاف پر مبنی طرزِ عمل نے محکمہ پولیس میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

:مزید پڑھیں

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا شوگر ملز روڈز پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ 

عوام سے قربت — ان کی پہچان

 

سعید اللہ خان کا سب سے نمایاں وصف اُن کا عوام دوست رویہ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کیے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں تھانوں میں انہوں نے شکایات کے فوری ازالے، خواتین و بزرگ شہریوں کے احترام، اور پولیس کے رویے میں بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ان کے اقدامات کے باعث اب خوشاب کا تھانہ عوام کے لیے خوف کی جگہ نہیں بلکہ انصاف کی امید بن چکا ہے۔

قانون کی بالادستی — ہر صورت میں

ایس ایس پی سعید اللہ خان کی قیادت میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، قبضہ مافیا کی بیخ کنی، اور نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے آگاہی پروگرام یہ سب اُن کے وژن کا حصہ ہیں۔

قانون کی پالیسی سادہ ہے:

“قانون سب کے لیے برابر ہے، اور انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔”

پولیس اہلکاروں کی فلاح — ایک انسان دوست سوچ

وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کے لیے بھی ایک رہنما، سرپرست اور مشفق بزرگ کا درجہ رکھتے ہیں۔ پولیس شہداء کے خاندانوں کی دلجوئی، اہلکاروں کی تربیت، اور ان کی فلاحی اسکیموں پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ان کے نزدیک ایک مضبوط فورس وہی ہے جو خود باوقار، مطمئن اور پُرعزم ہو۔

خوشاب کے لیے ان کا خواب

سعید اللہ خان خوشاب کو ایک ایسا ضلع دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے، اور پولیس پر اعتماد کرے۔ ان کے وژن کی بنیاد دو ستونوں پر قائم ہے۔

شفافیت اور خدمت۔

یہی دو اصول وہ ہر پولیس افسر کے دل میں بٹھانا چاہتے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سعید اللہ خان صاحب کامختصر تعارف

سعید اللّٰہ خان ولد احمد خان مرحوم نمبردار ممک زئی روکھڑی 1970 میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پی اے ایف کالج میانوالی میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔ بعد ازاں پرائیویٹ سیکٹر میں جاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ منقطع نہ ہونے دیا اور  بی ایس سی اور ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ ساتھ ساتھ قانون کی ڈگری ایل ایل بی بھی مکمل کی۔1994 میں بطور اے ایس آئی پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں ون سٹیپ پروموشن پر موٹروے پولیس میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔1998 میں ڈائریکٹ انسپکٹر بھرتی ہوئے اور سرگودھا کے مختلف تھانہ جات میں بطور انچارج تعینات رہے ۔

 آپ ایک انتہائی شفیق اور مہربان افسر ہیں گالم گلوچ اور بد تمیزی سے نا بلد سنجیدہ افسر ہیں ۔2014 میں ڈی ایس پی اور 2023 میں ایس پی پروموٹ ہوئے اجکل بطور ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب تعینات ہیں ۔ آپ جیسے افسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ممک زئی قبیلہ کو آپ پرفخر ہے ۔

KhabarPakistan.com| تحریر: چوہدری سرفراز میکن

اوپر تک سکرول کریں۔