suzuki-fronx-pakistan-launch

کراچی (خبرپاکستان)کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان آٹو شو 2025 کے دوران سوزوکی نے اپنی نئی فرونکس XUV کی پاکستان میں پہلی نمائش PAPs میں ایک طاقتور اور یادگار ڈیبیو کے ساتھ کی، جس نے حاضرین اور شائقین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر دی۔کار کے پہلی نظر میں ہی مسحور کن انداز اور جدید ڈیزائن نے سامعین پر گہرا اثر ڈالا اور تقریب میں موجود افراد نے اسے بہت سراہا۔ ماحول پرجوش تھا، جس سے اس کی پہلی پیشکش کو ناقابل فراموش بنایا گیا۔اس لانچ کے ساتھ ہی سوزوکی نے مقامی مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کمپیکٹ ایس یو وی سیکشن میں باقاعدہ انٹری دے دی ہے۔

 

سوزوکی فرنکس کی خصوصیات

فرنکس میں 1پوائنٹ 5 لیٹر پاورفل انجن دیا گیا ہے جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 4 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔گاڑی کا 37 لیٹر فیول ٹینک شہری اور لمبے سفر دونوں کے لیے موزوں ہے۔ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے فرنکس جدید فیچرز سے لیس ہے جن میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہے جو اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔

 

مزید یہ کہ گاڑی میں کروز کنٹرول، ہِل ہولڈ کنٹرول اور 360 ڈگری کیمرہ جیسی سہولیات موجود ہیں۔فاظتی فیچرز میں سوزوکی نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فرنکس میں6 ایئربگز، پارکنگ سینسرز، اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم معیاری طور پر شامل ہیں۔ اندرونی ڈیزائن آرام دہ اور سہولت سے بھرپور ہے، جس میں ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ کنٹرولز جیسی سہولیات شامل ہیں تاکہ ڈرائیونگ مزید آسان اور لطف انگیز ہو سکے۔

 

پاکستان میں دستیابی

سوزوکی فرنکس مئی 2026 میں پاکستانی سڑکوں پر آئے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ لانچ مقامی آٹو مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔

 

شائقین کے لیے دعوت

سوزوکی فرونکس نے PAPs میں اپنی پہلی XUV کے طور پر خصوصی نمائش کی ،حاضرین اور کار شائقین کی بڑی تعداد نے پہلی نظر میں ہی اس کی ڈیزائن اور فیچرز کی تعریف کی ماحول میں جوش و خروش نے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔سوزوکی نے تمام شائقین کو دعوت دی ہے کہ وہ آج اور کل ہمارے اسٹال پر آکر نئی سوزوکی فرونکس کا تجربہ کریں اور اس کے جدید فیچرز سے مستفید ہوں۔یہ ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے، جو ہر کار کے شوقین کے لیے دیکھنے کے قابل ہے۔

 

خبر سورس  مزید تفصیل آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں

https://suzukipakistan.com/fronx

اوپر تک سکرول کریں۔