قومی اسمبلی کے نتائج
NA-18 ہری پور میں بڑا سیاسی اپ سیٹ
ہری پور کے حلقہ NA-18 میں غیر متوقع نتیجہ سامنے آیا جہاں ن لیگ کے بابر نواز خان نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 43 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
NA-129 لاہور
لاہور کے حلقے NA-129 میں ن لیگ کے حافظ میاں محمد نعمان نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی اور 63 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ آزاد امیدوار ارسلان احمد دوسرے نمبر پر رہے۔
NA-185 ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں ن لیگ کے محمود قادر خان کامیاب قرار پائے جنہوں نے 82 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔یہ نشست زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
NA-143 ساہیوال
ساہیوال کے حلقہ NA-143 میں ن لیگ کے محمد طفیل جٹ نے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ میدان مارا۔
NA-104 فیصل آباد
فیصل آباد کے حلقے NA-104 میں دانیال احمد نے 52 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
NA-96 فیصل آباد
حلقہ NA-96 میں ن لیگ کے بلال بدر چوہدری نے سب سے زیادہ 93 ہزار سے زائد ووٹ لیتے ہوئے واضح فتح حاصل کی۔
پنجاب اسمبلی کے نتائج
PP-87 میانوالی
میانوالی کے حلقہ PP-87 میں ن لیگ کے علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اس کے ساتھ پی پی87 میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے الیکشن جیتنے پر علی حیدر نور خان نیازی کو مبارکباد دی، بعدازاں نو منتخب ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی، عادل عبداللہ روکھڑی اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے میڈیا سے بات کی اور جیتنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
مزید پڑھیں: میانوالی ضمنی الیکشنPP-87،موسیٰ خیل میں عظیم الشان جلسہ، عوام کا فیصلہ نور خان نیازی کے حق میں
PP-98 فیصل آباد
ن لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44 ہزار سے زائد ووٹ لے کر جیت درج کروائی۔
PP-115 فیصل آباد
اس حلقے میں محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔
PP-116 فیصل آباد
پی پی 116فیصل آباد میں ن لیگ کے احمد شہریار نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔
PP-203 ساہیوال
ساہیوال میں محمد حنیف نے 46 ہزار سے زائد ووٹ لے کر نشست اپنے نام کی۔
PP-73 سرگودھا
سرگودھا میں سلطان علی رانجھا نے 71 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
PP-269 مظفر گڑھ
واحد نشست جس پر ن لیگ شکست سے دوچار ہوئی، وہ PP-269 تھی جہاں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کامیاب رہے۔
خبر کا مجموعی جائزہ
ان ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کارکردگی نے سیاسی منظرنامے پر ن لیگ کی مضبوط واپسی کا تاثر پیدا کیا ہے۔قومی و صوبائی دونوں سطحوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی نے پارٹی کے لیے آئندہ سیاسی دور میں اعتماد بڑھایا ہے۔





