پاکستان وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مذاکراتی وفد بھی اس ملاقات میں شریک تھا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے، ملاقات میں ملکی سیاسی اور دیگر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات کوبہت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پیپلزپارٹی وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔